حیدرآباد۔28۔فروری(اعتماد نیوز)سہارا گروپ چیرمن سبھرتا رائے کو آخر کار پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انکی گرفتار ی اس وقت میں عمل میں آئی جب آج انہوں نے ایک میڈیا کے اجلاس کو منعقد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کرینگے۔ چنانچہ اسی وقت پولیس ٹیم وہاں پہونچنے پر
انہوں نے خود کو پولیس کے سپرد کر دیا۔چنانچہ انکے وکیل رام جیٹھ ملانی نے قپریم کورٹ کو انکی گرفتاری کی اطلاع دے دیا۔ سہارا گروپ کے مطابق سبھرتا رائے انکے والد کی صحت نا ساز ہونے کی وجہ سے ہی عدالت میں شرکت نہ کرسکے۔اسکے علاوہ ان کے سپریم کورٹ میں انکے خلاف جاری کردہ نا قابل ضمانت وارنٹ کو واپس لینے کی درخواست کو بھی سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔